کابل : ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں امریکی فوج افغانستان سے نہ نکلی تو نتائج بھگتنے کو تیار رہے۔طالبان نے یہ بھی کہا کہ جب تک ایک بھی امریکی فوج افغان سرزمین پر موجود ہے، اس وقت تک حکومت نہیں بنائی جائے گی۔ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ31 اگست کے بعد غیر ملکی افواج کے افغانستان میں رکنے کا مطلب قبضے میں توسیع سمجھا جائے گا۔دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈلائن میں توسیع کا اشارہ دے دیا۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، انخلا کی ڈیڈلائن بڑھانے کا جائزہ لیں گے۔اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ جی سیون اجلاس میں امریکا سے مطالبہ کریں گے کہ افغانستان سے فوجی انخلا کی ڈیڈلائن 31 اگست سے بڑھائی جائے۔