کابل : افغانستان پر مکمل کنٹرول کرنے والے طالبان کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ ظالمانہ برتاؤ اور جرائم کے واقعات پر طالبان کا احتساب ہو گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالبان عہدےدار نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کابل پر بغیر گولی چلائے قبضے کو ابھی ہفتہ ہی گزرا ہے۔طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ طالبان کے ظالمانہ برتاؤ اور جرائم کے بعض واقعات کے بارے میں سنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے ظالمانہ برتاؤ اور جرائم کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی، احتساب بھی ہو گا۔ طالبان عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی طالب امن و امان خراب کرے گا تو اس کی تحقیقات ہوں گی۔