طالبان نے کابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگ لی

طالبان نے کابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگ لی

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

کابل:طالبان نے کابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگ لی ہے،ترک حکام کے مطابق طالبا نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ چلانے کے لیے تکنیکی مدد مانگی ہے۔ ترک حکام نے مزید بتایا کہ طالبان نے زور دیا ہے کہ ترک فوج بھی 31 اگست تک افغانستان سیچلی جائے۔ طالبان کی مشروط درخواست کو قبول کرنا ترکی کیلیے مشکل فیصلہ ہے۔ ترک عہدیدار نے کہا کہ مسلح افواج کے بغیر کابل ایئرپورٹ پر ترک ملازمین کا تحفظ یقینی بنانا پرخطر کام ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کی ڈیڈ لائن کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔