Taliban cabinet swearing-in ceremony canceled

طالبان کابینہ کی تقریب حلف برداری منسوخ

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

کابل : افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں عبوری حکومت قائم کرنے والے طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ عبوری کابینہ کی حلف برداری کے لیے تقریب اب پلان کا حصہ نہیں ہے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب پہلے پروگرام کا حصہ تھی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تقریبِ حلف برداری کے لیے ضرورت تھی کہ دوسرے ممالک سے وفد مدعو کیئے جائیں اور پروٹوکول کے انتظامات کی بھی ضرورت تھی، جس کے لیے وقت درکار تھا۔سہیل شاہین نے کہا کہ دوسری طرف عوام کے لیے سروسز کی بہت ضرورت تھی، اس لیے لیڈر شپ نے فیصلہ کیا کہ فوری طور پر وزراء کا اعلان کریں اور وہ اعلان ہو چکا ہے، اب وہ تقریب منسوخ کی جا چکی ہے۔طالبان کے کلچرل کمیشن کے رکن انعام اللّٰہ سمنگانی نے بھی کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے کوئی تقریبِ حلف برداری منعقد نہیں کی جا رہی۔