کابل: فغانستان کے نئے حکمران طالبان نے ظاہر شاہ کے دور کا آئین جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان عبوری وزیر انصاف عبد الحکیم شرعی نے امارت اسلامی میں ظاہر شاہ کے دور کے آئین کو جزوی طور پر بحال کرنے کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے چینی سفیر کو اس متعلق آگاہ کردیا۔
افغان وزیر انصاف نے کہا کہ امارت اسلامیہ سابق بادشاہ محمد ظاہر شاہ کے وقت کا آئین قلیل مدت کے لیے اپنائے گی، آئین کی جو شقیں شریعت سے متصادم ہونگی ان کو ہٹا دیا جائے گا۔عبد الحکیم شرعی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی عالمی دستاویز جو شرعی قوانین سے متصادم نہ ہو وہ طالبان کو قبول ہوگی۔واضح رہے کہ ظاہر شاہ کا آئین 1963 سے لیکر 1973 تک افغانستان میں نافذ العمل رہا تھا۔