پیرس :فرانس نےاتوار کے روز اپنی وزیر دفاع فلورینس پارلی اور ان کے برطانوی ہم منصب بین ویلس کے درمیان رواں ہفتے طے شدہ ملاقات منسوخ کر دی ہے۔لندن میں وزارت دفاع کے ایک ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ ملاقات کی منسوخی کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتے لیکن برطانیہ ہمارے فرانسیسی ہم منصبوں کےساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بات چیت میں مصروف ہے۔خبر رساں ایجنسی کےمطابق فرانس کی جانب سے ملاقات منسوخ کرنےکا فیصلہ امریکا ،برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان انڈوپیسفک معاہدے کے بعد کیا گیا ہے۔
انڈو پیسفک معاہدے کے تحت امریکا اوربرطانیہ ایٹمی توانائی سےچلنےوالی آبدوزیں بنانےمیں آسٹریلیا کو مدد فراہم کرینگے۔انڈو پیسفک معاہدے کی وجہ سے 2016 میں فرانس اور آسٹریلیاکے درمیان آبدوزیں فراہم کرنےکا 36.5 ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے جس کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلالیے تھے۔