پیرس (جنگ نیوز )فرانس میں 2013 کے حملوں کے ٹرائل کے پہلے دن مرکزی ملزم نے مقدمے کی سماعت کرنے والے جج پر چیخنے سے عدالتی کارروائی میں مختصر وقت کے لیے رکاوٹ ڈالی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام نے عدالت میں چیخنا شروع کیا اور کہا کہ ان کو اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کتوں جیسا برتاو کیا گیا۔فرانس کی جدید قانونی تاریخ کا یہ سب سے بڑا مقدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔یہ حملے دوسری جنگ عظیم کے بعد فرانس کی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا جس میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت ہوئی۔جج نے مرکزی ملزم سے کہا ہے کہ وہ خاموش رہے۔