Beijing: Men and women in a 1,600-year-old tomb discovered in Datong, Shanxi Province, China

لازوال محبت:  جوڑا 1600 سال سے ایک دوسرے کو آغوش میں لیے دفن

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

بیجنگ: چینی صوبے شانکشی کے شہر داتونگ سے دریافت ہونے والی 1,600 سال قدیم قبر میں مرد اور عورت ایک دوسرے کی آغوش میں اس طرح دفن ہیں کہ جیسے وہ مرنے کے بعد بھی ہمیشہ ساتھ رہنے کی قسم نباہ رہے ہوں۔یہ قبر اس قدیم قبرستان کا حصہ ہے جو گزشتہ برس داتونگ میں کھدائی کے دوران برآمد ہوا تھا۔یہاں جیلین یونیورسٹی اور شیامین یونیورسٹی کے ماہرین مشترکہ تحقیق کررہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ یہ قبر ’’توؤبا وی‘‘ کہلانے والے شاہی خاندان کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے جو شمالی چین پر 386 عیسوی سے 534 عیسوی تک حکمران رہا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قبر میں دفن مرد کا قد 5 فٹ 4 انچ رہا ہوگا جبکہ مرتے وقت اس کی عمر 25 سے 35 سال کے درمیان تھی۔ عورت کا قد 5 فٹ 2 انچ تھا جبکہ اس کی عمر کا تخمینہ 35 سے 40 سال لگایا گیا ہے۔مرد کا ایک بازو ٹوٹا ہوا ہے، ایک انگلی کا کچھ حصہ کٹا ہوا ہے اور ایک ٹانگ کی ہڈی بھی کچھ باہر کو نکلی ہوئی ہے۔ اس کے برعکس، عورت کے جسم پر کسی بھی طرح کا کوئی زخم یا پھر تشدد کا کوئی نشان موجود نہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ صحت مند تھی۔عورت اور مرد کے ہاتھ ایک دوسرے کی کمر پر ہیں جبکہ عورت نے مرد کے کندھے پر اپنا سر اس طرح رکھا ہوا ہے کہ جیسے آرام کررہی ہو۔