مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

سری نگر:مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معصوم کشمیریوں کو شہید کرنا معمول بن چکا ہے ۔ آج بھی دو مظلوم کشمیری جوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔ایک نوجوان کو بانڈی پورہ کے علاقے شاہگنڈ میں شہید کیا جن کی شناخت امتیاز احمد کے نام سے ہوئی۔

دوسرے نوجوان کو اسلام آباد (اننت ناگ) کے علاقے خاگند میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے ان علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی اور 5 نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا۔خاگند کے علاقے میں فائرنگ سے ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔