جکارتہ: عالمی سطح پر کرونا وائرس کے ویرینیٹ اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ملائیشیا نے عمرہ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملائیشیا کے وزیر صحت خیری جمالدین نے بتایا کہ 8 جنوری سے عمرے کے لیے سعودی عرب پروازوں کا آپریشن معطل کردیا جائے گا۔یہ فیصلہ اس لیے کیا جارہا ہے کیوں کہ سعودی عرب سے ملائیشیا واپس آنے والے عمرہ زائرین گھر میں لازمی قرنطینہ کی سہولت کو ترجیح دیتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ان افراد میں کرونا وائرس کے باعث ان کے اہل خانہ بھی کرونا وائرس کا شکار ہورہے ہیں اورگھر میں قرنطینہ کے لیے دی گئی پابندیوں کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے۔سعودی عرب سے عمرے کے بعد ملائیشیا لوٹنے والوں کو 3 جنوری سے خصوصی مراکز میں قرنطینہ کروایا جارہا ہے اور سعودی عرب کے لیے نئے عمرہ ویزا کا اجرا روک دیا گیا ہے۔