ملک میں 89 ہزار 531 کورونا مریض موجود، مزید 74 اموات

Momin Masoodاردو خبریں, پاکستان

اسلام آباد۔19اگست:سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 373 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 74 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 977 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 86 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 713 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 13 ہزار 647 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 531 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 939 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 99 ہزار 403 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 634 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 70 لاکھ 63 ہزار 290 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 14 ہزار 760 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 4 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 977 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 16 ہزار 230 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 529 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 76 ہزار 252 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 455 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 606 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 714 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 95 ہزار 196 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 839 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 726 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 335 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 30 ہزار 111 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 672 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 9 ہزار 526 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 169 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔