مگرمچھ کے پیٹ سے 6 ہزار سال پرانے نوادرات برآمد

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

نیو یارک:امریکا میں مگر مچھ کے پیٹ سے چھ ہزار سال پرانے نوادرات کی برآمدگی نے صارفین کو حیران کردیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسسپی میں ایک شکاری نے جھیل سے 13 فٹ لمبا اور ساڑھے سات سو پاؤنڈ وزنی خطرناک مگرمچھ پکڑا جس کے پیٹ سے قیمتی نوادرات برآمد ہوئے ۔جان ہملٹن نامی شکاری نے مگرمچھ کو پکڑنے کی صاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کہا کہ مجھے شروع میں لگا کہ کسی نے مگر مچھ کو تیر مارا ہے لیکن بعد میں ماہر آثار قدیمہ نے بتایا کہ ‘اس مگر کو کسی نے تیر نہیں مارا بلکہ اس نے چھ ہزار سال قدیم نوادرات نگل لیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو میں نے سوچا کہ اسے فیس بک پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ کوئی بھی اس پر یقین نہیں کرے گا، اس کے باوجود میں نے سارا واقعہ سوشل میڈیا کی نظر کردیا۔