Ban on Christmas and New Year celebrations in New Delhi

نئی دہلی میں کرسمس اور سال نو کی تقریبات پر پابندی

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی میں کرسمس اور سال نو کی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے تھے،

جو 22 جون کے بعد سے سب سے زیادہ یومیہ کیسز تھے۔میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں اب تک اومی کرون ویرینٹ کے 64 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا کے 7 ہزار 495 کیسز اور 434 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 236 ہوگئی، سب سے ذیادہ 65 کیسز ریاست مہاراشڑا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔