ورلڈ ٹریڈ سینٹر متاثرین کی اموات واقعے میں مرنے والوں کی تعداد سے متجاوز

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن:ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے متاثرین کی اموات واقعے میں مرنے والوں کی تعداد سے بھی بڑھ گئیں، حکام کو متاثرین کے لیے قائم کئےگئے فنڈ سے اربوں ڈالر دینے پڑے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین ہزار نو سو متاثرین نائن الیون حملے کے باعث موت کا شکار ہو گئے، حملے کے سبب بیماری سے ہلاک 50 فیصد افراد کینسر کا شکار ہوئے، قائم کئے گئے فنڈ کو 67 ہزار کلیم کی درخواستیں موصول ہوئیں اور 40 ہزار افراد کو 8 ارب 95 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے۔نائن الیون کے20 سال مکمل ہونے پر صدربائیڈن حملے کے تین مقامات کا دورہ کر رہے ہیں۔ 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے میں 3 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔