Prime Minister Shahbaz Sharif

وزیرِاعظم شہباز شریف کا 24 ویں ’یومِ تکبیر‘ پر پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کا عزم

eAwazاردو خبریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامیاب جوہری تجربے کو 24 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط اقتصادی قوت بنانے کا عزم کیا ہے۔

یومِ تکبیر وہ دن ہے جب پاکستان جوہری طاقت بنا تھا، اس دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ ’ 1998 میں آج کے دن وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے جرأت مندی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو جوہری طاقت بنایا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہم نے پاکستان کو اقتصادی طاقت میں تبدیل کرنے کا عزم کیا ہے۔

اس موقع پر دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ ’ 1998 میں جوہری تجربے کا مظاہرہ صرف ملک کی سالمیت کے تحفظ، آزادی اور خودداری کے عزم کے لیے نہیں کیا گیا تھا بلکہ یہ جنوبی ایشیا میں حکمت عملی کے توازن کو برقرار رکھنے کا عزم بھی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ’ پاکستان نے کسی بھی شکل میں جارحیت یا مہم جوئی سے بچنے کی اپنی صلاحیت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی امن اور استحکام کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے‘۔