پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج پھر پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے جس کے بعد دیگر بیٹرز بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 10.2 اوورز میں 52 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
بعدازاں سلمان آغا اور نیچے نمبر پر آنے والے شاداب خان کی اچھی بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 128 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 51 رنز کپتان سلمان آغا نے بنائے جبکہ شاداب خان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے تیسرے بیٹر محمد حارث تھے جو 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں ویلنگٹن میں مدمقابل ہیں، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 1-3 کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان ٹیم
آج کے میچ میں عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم، محمد علی، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، عبد الصمد اور حارث رؤف پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔