پاکستان، کورونا کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد ہوگئی

eAwazاردو خبریں, پاکستان

اسلام آباد: پاکستان، کورونا کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصدکے قریب ہوگئی ہے، مزید 18 اموات ہوگئی ہیں ،پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ کورونا وائرس کی شرح ڈیڑھ فیصد کے قریب آ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 689 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 18 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 180 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 62 فیصد ہو گئی۔ اب تک 28 ہزار 152 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 41 ہزار 754 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 280 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،

جبکہ 11 لاکھ 89 ہزار 742 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 42 ہزار 476 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار 497 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 41 ہزار 911 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 9 کروڑ 25 لاکھ 97 ہزار 193 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار 139 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 63 ہزار 167 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 502 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 36 ہزار 442 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 792 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 48 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 650 ہو گئیں۔