پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے: اسحاق ڈار

haroonاردو خبریں

معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مشن کے تحت 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز ہو گیا۔

فورم میں مختلف ملکوں سے متعلقہ شعبوں کے ماہرین شریک ہیں۔

فورم سے خطاب میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جو اب معاشی لحاظ سے بہتری کی جانب جا رہا ہے، پاکستان میں دیر پا ترقی کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں، عالمی کمپنیاں پاکستان سے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری سے بھر پور استفادہ کر سکتی ہیں۔