اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے اب تک زمینی اور فضائی راستوں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے سات ہزار چھ سو پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کا انخلا کیا ہے۔پی آئی اے نے اب تک کابل کے ہوائی اڈے سے اہم بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے عملے سمیت چھ ہزار پانچ سو اٹھتر افراد کا انخلا کیا ہے۔طورخم سرحد کے ذریعے ایک ہزار اکاون افراد کا انخلا کیا گیا۔ کل نو سو ستاسی پاکستانیوں کا انخلا کیا گیا جن میں ایک سوچار کو فضائی راستے سے لایا گیا۔