اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کی جانب سے 28 ماہ بعد ایک دوسرے کے سفارتی اہلکاروں کو اسائنمنٹ ویزے جارئی کئے گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے سفارتی عملے کو بڑی تعداد میں اسائنمنٹ ویزے جاری کیے ہیں، دونوں ملکوں نے رواں برس 15 مارچ تک جمع کروائی گئی تمام درخواستوں پر ویزے جاری کیے ہیں-پاکستان نے بھارت کے 33 اہلکاروں کے لیے ویزے جاری کئے جب کہ پاکستان کے 7 سفارتی اہلکاروں کو بھارت کی جانب سے اسائنمنٹ ویزا ملے۔ دونوں جانب سے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا 28 ماہ بعد ہوا ہے۔