کابل: افغانستان کے صوبے پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، دونوں فریقین میں امن پر اتفاق ہو گیا۔پنج شیر میں افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان بعض موضوعات پر بات چیت اب بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ افغان طالبان نے کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں چند روز سے شمالی اتحاد کے گڑھ پنج شیر کا گھیراو کر رکھا تھا۔