اسلاإآباد: جانوروں سے محبت ایک اچھا فعل ہے لیکن یہ فعل اگر شدت اختیار کرجائے تو نقصان دہ ثابت بھی ہوسکتا ہے۔بیلجیئم میں حال ہی میں ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون کو چیمپینری سے محبت مہنگی پڑگئی اور ان کے چڑیا گھر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے اینٹورپ زو کی انتظامیہ نے نوٹ کیا کہ مذکورہ خاتون چڑیا گھر میں مخصوص چیمپینزی کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارتی ہیں جس پر انتظامیہ نے ان پر چڑیا گھر کے دروازے بند کردیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خاتون نے 38 سالہ چیمپینزی سے محبت کا بھی اعتراف کیا اور بتایاکہ یہی وجہ ہے کہ وہ گزشتہ 4سال سے ہر ہفتے چمپینزی سے ملاقات کے لیے چڑیا گھر آتی ہیں۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہناہے کہ خاتون گلاس انکلوژر کے مخالف سمت بیٹھ کر چمپینزی کے ساتھ گھنٹوں وقت گزارا کرتی تھیں جس کے باعث ان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔