china Special Person in Pakistan

چین نے ایک بار پھر امریکہ کو بدامنی کا ذمہ دار قرار دے دیا

eAwazاردو خبریں, پاکستان

بیجنگ:چین نے امریکا کو افغانستان میں بے یقینی کی صورت حال کا ذمہ دار قرار دے دیا، چینی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغانستان کی صورت حال کا ذمے دار امریکا ہے۔افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے ژیاؤ یانگ نے  پاکستان کے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا  ہےکہ امریکا نے سیاسی حل نکالے بغیر افغانستان کو چھوڑ دیا، طاقت کے استعمال اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے مسائل حل نہیں سنگین ہوتے ہیں۔چین کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ توقع ہے طالبان سب قومیتوں کو ملا کر قابلِ قبول حکومت بنائیں گے، ایسٹ ترکستان اسلامی موومنٹ کو پناہ دینے جیسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔