Denmark became the first European country to completely lift code restrictions

ڈنمارک کووڈ پابندیان مکمل طورپرختم کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

eAwazآس پاس, اردو خبریں, ورلڈ

کوپن ہیگن: عالمی وبا کووڈ سے متعلق بندشیں ختم کرنے پرڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک یورپ کا واحد پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا وبا سے متعلق کوئی پابندی اب نافذالعمل نہیں ہے۔ ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے اورکووڈ کیسزرپورٹ نہیں ہورہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے سے وبا ختم نہیں ہوگی۔پابندیان ختم ہونے کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کنسرٹ میں 50 ہزارافراد شریک ہوں گے جو کہ وبا کے دوران یورپ میں اس طرح کا پہلا کانسرٹ ہوگا۔وزیرصحت میگنش ہوئینکوکا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد روزمرہ کی زندگی معمول پرآرہی ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی خطرات نہیں ہوں گے۔اس سے قبل آئس لینڈ نے کورونا کی پابندیاں ختم کردی تھیں تاہم کورونا کے کیسزمیں دوبارہ اضافے کے بعد پابندیاں دوبارہ لگا دی گئی تھیں۔