کابل: نئی افغان حکومت نے کابل ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بحال کرتے ہوئے 12 گھنٹے کیلئے کھول دیا۔افغان سول ایوی ایشن کے مطابق ائیرپورٹ صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا، رات کو پروازوں کی بحالی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
افغان حکام کے مطابق پاکستان،تاجکستان،ازبکستان ودیگرممالک سےکابل کیلئےپروازیں بحال کرنےکی درخواست کی ہے۔نائب وزیر اطلاعات افغانستان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ اب محفوظ ہے، ایئرپورٹ پربحالی کا کام تقریباً مکمل کرلیا، اسٹاف بھی ڈیوٹی پر واپس آچکا ہے، کابل ایئرپورٹ سے ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ پہلے ہی جاری تھا۔