افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کے لیے طالبان نے کمیٹی قائم کردی۔ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ دھماکوں کی تحقیقات کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے ۔سوشل میڈیا پراپنے بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہاکہ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد بھی رات گئے دھماکے سنے گئے، تاہم شہری پریشان نہ ہوں، یہ دھماکے امریکی فورسز نے اپنے سامان کو تباہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔