واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں امدادی کارکن کی ہلاکت ہوئی یا دہشت گرد کی، ان کے اس اعتراف پر چین سمیت عالمی برادری نے امریکا سے 29 اگست کے ڈرون حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیاہے۔چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ڈرون حملے میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ چاولی جیان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں امریکی فوج کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکتیں رپورٹ کی گئیں، اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ افغان عوام اور عالمی برادری کو ذمہ دارانہ جواب دیا جا سکے۔