کابل میں شہریوں کے تحفظ کے لئے امریکہ اور برطانیہ کے سکیورٹی الرٹ جاری

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

واشنگٹن:کابل میں اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے امریکی اور برطانوی حکام نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیئے۔خبرایجنسی کے مطابق سکیورٹی الرٹ میں امریکی اور برطانوی شہریوں کو کابل کے فائیو اسٹار اور اس کے قریبی دیگر ہوٹلز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری فائیو اسٹار ہوٹل اور اس کے قریبی علاقوں سے فوری طور پر نکل جائیں، ماضی میں کابل کا معروف ہوٹل دو مرتبہ دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔