طالبان کے کنٹرول کے تیسرے روز کابل میں معمولاتِ زندگی بحال ہوگئی اور مارکیٹیں کھل گئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔
بازاروں میں لوگوں کی خرید و فروخت جاری ہے، دکانداروں نے صورتِ حال کو اطمینان بخش قرار دے دیا جبکہ لوگ بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ امید ہے مستقبل میں افغان قیادت ہتھیار رکھ کر افغان عوام کے لیے پُرامن ماحول میں رہ کر افغانستان کے استحکام کے لیے کام کرے گی۔
عالمی میڈیا اور مقامی صحافیوں کی طرف سے کابل کی صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ جاری ہے۔