کابل میں کرکٹ میچ ، شہر امڈ آیا ، طالبان ا ور افغانستان کے پرچموں کی بہار

eAwazاردو خبریں, کھیل

کابل:کابل میں طالبان کے بقبضہ کے بعد پہلا کرخت میط گزشتہ روز کابل سٹیڈیم میں ہوا جسے دیکھنے کے لئے پورا شہر گویا کہ امڈ پڑا ،کرکٹ میچ میں تماشائی طالبان اور افغانستان کا پر چم لہراتے رہےکابل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ٹرائل میچ پیس ڈیفینڈرز اور پیس ہیروز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ کے دوران دیکھا گیا کہ کچھ تماشائیوں کے ہاتھ میں طالبان کے پرچم تھے جبکہ بعض شائقین نے افغانستان کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ گزشتہ ماہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد یہ پہلا کرکٹ میچ کھیلا گیا ہے ، میچ کے دوران مسلح طالبان جنگجو تماشائیوں کو سکیورٹی دینے کے ساتھ ساتھ میچ بھی دیکھتے رہے ۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی ) سے بات کرتے ہوئے ایک طالبان کمانڈر کا کہنا تھا کہ یہاں آنا اور کرکٹ دیکھنا بہت اچھا ہے۔