کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر خود کش حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ہیں، تمام زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق مستونگ روڈ پر ہونے والا دھماکا خود کش تھا، جس کے حوالے سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا مستونگ روڈ پر مقامی تھانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کےبعد ریسکیو ٹیموں کے علاوہ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق دھماکا خود کش تھا، خود کش حملہ آورکا سر اور دیگر جسمانی اعضاء قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے اپنی موٹر سائیکل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی