کینسرکی 50 سے زائد اقسام شناخت کرنے والا خون ٹیسٹ

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

لندن: برطانیہ میں اس وقت کینسرکی 50 سے زائد اقسام کی ممکنہ شناخت کرنے والے خون کے ٹیسٹ کی دنیا میں سب سے بڑی آزمائش شروع ہوگئی ہے جس میں ایک لاکھ چالیس ہزار افراد حصہ لیں گے۔ یہ آزمائش نیشنل ہیلتھ سروس ( این ایچ ایس) کی جانب سے کی جارہی ہے۔اس طرح ظاہری علامات سے پہلے ہی سرطان کی شناخت میں مدد ملے گی اور انسانی جانوں کو بچانا ممکن ہوگا۔ اس ٹیسٹ کا نام گیلیری بلڈ ٹیسٹ ہے جو گریل انکارپوریٹڈ کمپنی کا وضع کردہ ایک مؤثر ٹیسٹ بھی ہے۔ خون کا ٹیسٹ مریض کے ڈی این اے کا جائزہ لیتا ہے۔ ڈی این اے میں ممکنہ خرابی کی بنا پر کینسر کی شناخت یا پھر پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔ قبل ازوقت شناخت سے ڈرامائی انداز میں علاج آسان ہوجاتا ہے اور کئی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔