ٹورنٹو: کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے گھر پر حملے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔کینیڈین شہر ہملٹن میں پاکستانی فیملی کے گھر پر حملے میں پاکستانی نوجوان قتل اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دو افراد کو زخمی حالت میں پایا۔پولیس نے کہا کہ دونوں زخمی بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ایک بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کے والد کو بھی اغوا کیا گیا اور 6 گھنٹوں بعد زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔