اوٹاوا: کینیڈا میں عام انتخابات حکمران لبرل پارٹی کی نشستیں 158 ہو گئیں۔ اب تک 5 پاکستانی نژاد بھی اپنی اپنی نشستیں جیت چکے ہیں۔
جسٹن ٹروڈو نے دارلحکومت اوٹاوا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سب نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے دوبارہ منتخب کیا ہے، ہم عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔جسٹن ٹروڈو کی لبرل کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کینیڈین عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اہل خانہ کے ساتھ وکٹری گالا میں شرکت کی۔کینیڈا کے عام انتخابات میں کئی پاکستانی نژاد سیاست دان بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
اقرا خالد، سلمی زائد، شفقت علی، یاسر عباس نقوی اور سمیر زبیری نے اپنی اپنی نشستیں جیت لیں۔ سب کا تعلق حکمران لبرل پارٹی سے ہے۔برامپٹن سنٹر سے شفقت علی 14502 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، یاسر عباس نقوی21 ہزار 285 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، سمیر زبیری کیوبک سے اٹھارہ ہزار تین سو ووٹ لے کر اپنی نسشت جیت لی۔