یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے انتخابات نہ کروانے پر بھارت کی رکنیت معطل کر دی۔
یو ڈبلیو ڈبلیو کی جانب سے رکنیت معطلی کے بعد بھارتی ریسلرز آئندہ چیمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔
16 ستمبر سے شروع ہونے والی اولمپکس کوالیفائنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارتی ریسلرز بطور’نیوٹرل ایتھلیٹس’ شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت میں خواتین ریسلرز کی جانب سے اس وقت کے فیڈریشن چیف برج بھوشن پر جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد جون میں طے شدہ انتخابات نہیں کروائے گئے تھے۔
یہ بھی یاد رہے کہ خواتین ریسلرز نے برج بھوشن کے خلاف زبردست مظاہرے بھی کئے، جس کے بعد برج بھوشن کو جنسی ہراسانی کے مقدمے کا سامنا ہے۔