Ex Afghanistan's President Ashraf Ghani

اشرف غنی لاپتہ 

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

اسلام آباد : افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بارے میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سابق صدر اشرف غنی کے حوالہ سے کہا ہے کہ وہ لاپتہ ہو چکے ہیں ۔ اشرف غنی 15اگست کو اپنے ہیلی کاپٹر پر ڈالر لاد کر افغانستان نسے بھاگا تھا ، لیکن وہ کہا ںگیا اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا جارہا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اشرف غنی ازبکستان گیا تھا ، بعد میں وہ عمان چلا گیا لیکن اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔البتہ اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے کہا ہے کہ امکانی طور پر اشرف غنی مشرقِ وسطیٰ میں ہیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے کہا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی۔حشمت غنی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آنےوالی حکومت میں اہل لوگ شامل ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ امر اللّٰہ صالح سیاسی بندے نہیں، ان کے پاس 2 لوگ نہیں، وہ سوشل میڈیا پر سیاست کر رہے ہیں۔سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی کا مزید کہنا ہے کہ پنج شیر کے عمائدین بھی لڑنے کو ترجیح نہیں دیتے۔حشمت غنی نے یہ بھی بتایا کہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔