action against farmers who stopped Modi's convoy

بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کا مودی کا قافلہ روکنے والے کسانوں کیخلاف کارروائی سے انکار

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

امرتسر: بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلی چرنچیت سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران احتجاج کرنے والے سکھ کسانوں کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے دورے کیلئے سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے گئے تھے،

احتجاج کرنے والے کسی کسان اور پنجابی کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا۔بھارتی پنجاب کے وزیراعلی نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم کو 10منٹ انتظار کرنا پڑا تو کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین تو مودی صاحب کے پاس بھی نہیں گئے۔ کسی نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا وزیراعظم کی ریلی میں کیپٹن امریندر سنگھ کے علاوہ کوئی پنجابی نہیں گیا۔