Saudi forces thwart drone strike

سعودی فورسز نے ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

eAwazاردو خبریں

ریاض: سعودی فورسزنے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔سعودی عرب کی زیرقیادت عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق سعودی فورسزنے حوثیوں کی جانب سے بھیجا گیا ڈرون ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

ڈرون تباہ کرنے کا واقعہ آج صبح سویرے پیش آیا۔حوثیوں نے ڈرون حملہ یمن سے کیا تھا ۔ اس سے قبل بھی حوثی ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کی حفاظت کے لئے سعودی فورسزکے پاس تمام آپریشنل آپشنز موجود ہیں۔