واشنگٹن: امریکا نےافغانستان کو 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو مزید 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالرکی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکا حکام کا کہنا ہے کہ اضافی امداد خودمختارفلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام میں تقسیم کی جائے گی۔
امداد کے تحت خوراک اوردیگربنیادی ضروریات کا سامان فراہم کیا جائے گا۔اس اعلان کے بعداکتوبرسے افغانستان کودی جانے والی مجموعی امریکی امداد78 کروڑ20 لاکھ ڈالرہوجائے گی۔امریکا افغانستان کوکورونا ویکسین کی 10 لاکھ اضافی خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔امریکا اس کے علاوہ افغانستان کو کورونا ویکسین کی اضافی 10 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا