انسولین جیسی اہم ادویات کو ریفریجریٹر کے بغیر ذخیرہ کرنے کیلے جیل تیار

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

گلاسگو: سائنس دانوں نے ایک نیا جیل بنایا ہے جو انسولین جیسی اہم ادویات کو ریفریجریٹر یا فریزر کے بغیر ذخیرہ اور تقسیم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دنیا کے ایسے حصوں میں پروٹین پر مبنی ادویات کی رسائی میں بہتری لا سکتی ہے جہاں ذخیرہ کرنے کا انفرا اسٹرکچر بہتر نہیں ہو۔

جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ ٹیکنالوجی دنیا کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں لوگوں کو درپیش سنجیدہ نوعیت کے صحت کے مسائل کی تشخیص اور علاج کی کوششوں میں بہتری لا سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف گلاسگو سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف ڈیو ایڈمز نے کہا کہ جو ٹیکنالوجی انہوں نے بنائی ہے وہ مریضوں کو پروٹین فراہم کرنے والی موجودہ ’کولڈ چین‘ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے اہم پیشرفت رکھتی ہے۔

سائنس دانوں نے کہا کہ یہ اسپیشل ہائیڈروجیل بڑی حد تک پانی سے بنا ہے جو پروٹین کو مستحکم رکھتا ہے اور 50 ڈگری سیلسیئس کے درجہ حرارت تک ان کی خصوصیات کو بچاتا ہے۔