آئی فون کا تصاویر کے شوقین صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کی نامور کمپنی ایپل انکارپوریشن نے آئی فون میں تصاویر کے شوقین صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے iOS 16 میں شامل بہت سے نئے فیچرز میں سے، ایک فیچر ایسا بھی ہے جو صارفین کو کسی بھی تصویر سے ’فوٹو بومبرز یعنی غلطی سے یا جان بوجھ کر خود کو تصویر کا حصّہ بننے والے‘ کو ایڈٹ کر کے تصویر سے الگ کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

کچھ عرصہ پہلے آئی فون کی کئی نئی خصوصیات کے بارے میں تفصیلات جاری کی گئی تھیں جن میں سے بہت سے لوگوں کو یہ بے نام ایڈیٹنگ فیچر بہت ہی دلچسپ اور منفرد لگا۔

اس فیچر کے استعمال سے صارف اپنی کسی بھی تصویر میں سے فوٹو بومبر پر کلک کر کے اسے تصویر سے الگ کر سکتا ہے۔

یہ ٹیپ اینڈ لفٹ پکچر والا فیچر iOS 15 میں شروع کیا گیا تھا جو تصویر میں سے پالتو جانوروں یا کھانے کی اشیاء کی شناخت کر سکتا ہے۔