Successful test of Iran's 'Qaim 100' satellite-carrying space launcher

ایران کا سیٹلائٹ لے جانے والے ’قائم 100‘ اسپیس لانچر کا کامیاب تجربہ

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

ایران نے سیٹلائٹ لے جانے والے ’قائم 100‘ اسپیس لانچر کا کامیاب تجربہ کرلیا، یہ اسپیس لانچر 80 کلو گرام وزنی سیٹلائٹس مدار میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تین مرحلوں والے قائم 100 اسپیس لانچر کے پہلے مرحلے کی تجرباتی پرواز کی گئی ہے۔

ایران کا یوکرین حملے سے قبل روس کو ڈرون فراہم کرنے کا اعتراف

قائم 100 اسپیس لانچر 80 کلوگرام وزنی سیٹلائٹس کو زمین کی سطح سے 500 کلومیٹر کے مدار میں لے جائے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ قائم اسپیس لانچر سے وزارت مواصلات کے لیے سیٹلائٹ بھیجا جائے گا۔

امریکا کو خدشہ ہے کہ ایران سیٹلائٹ لانچر ٹیکنالوجی سے جوہری وارہیڈز بھی لانچ کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران جوہری وارہیڈز لانچ کے امریکی خدشات کو مسترد کرچکا ہے۔