ٹوئٹر کے بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی اپنے ہی قائم کردہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مقابلے پر آگئے ہیں۔
ان کی جانب سے تیار کیا گیا ٹوئٹر جیسا نیا سوشل میڈیا نیٹ ورک بلیو اسکائی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔
یہ ایپ فروری میں ایپل کے ایپ اسٹور میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے۔
یہ ایپ کافی حد تک ٹوئٹر جیسی ہے اور فی الحال بیٹا (beta) مرحلے سے گزر رہی ہے، جبکہ صارفین بھی کسی کے انوائیٹ کیے جانے پر ہی اس کے رکن بن سکتے ہیں۔
اس کے صارفین کی تعداد ابھی 25 ہزار کے قریب ہے اور فی الحال مختلف فیچرز جیسے ڈائریکٹ میسجز اس میں موجود نہیں۔
اس نیٹ ورک کا دعویٰ ہے کہ یہ حکومتی اثر سے مکمل آزاد ہوگا۔
بلیو اسکائی کے سی ای او Jay Graber نے کچھ عرصے پہلے بتایا تھا کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں صارفین کو اپنی فیڈ خود ڈیزائن کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آغاز سے ہی صارفین کے تحفظ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔