بھارتی خلائی ایجنسی ’اسرو‘ کا اپنا راکٹ لانچ

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی بھارتی خلائی ایجنسی ’اسرو‘ نے اپنا راکٹ لانچ کردیا، جس کا مقصد بلیک ہولز کا مطالعہ کرنا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خلائی مشن آج (یکم جنوری کو) سری ہری کوٹا اسپیس پورٹ سے مقامی وقت صبح 9 بجکر 10 منٹ پر لانچ کیا گیا۔

ناسا کی جانب سے 2021 میں لانچ کیے جانے کے بعد اس نوعیت کا یہ دنیا کا دوسرا مشن ہے۔

خلائی ایجنسی اسرو کا کہنا ہے وہ سائنسدانوں کو ’بلیک ہولز‘ سے متعلق معلومات اور علوم میں اضافے کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرپرسن ایس سوما ناتھ نے لانچ کے بعد کہا کہ وہ بہت پرجوش ہیں کہ آگے کیا ہوگا اور کون سے نئے انکشافات سامنے آئیں گے۔

اسرو کا سیٹلائٹ ’ایکس رے پولی میٹر سیٹلائٹ‘ کا مقصد بلیک ہولز پر گہرائی سے تحقیق کرنا ہے۔

تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا یہ اسپیس راکٹ تقریباً پانچ سال تک کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔