تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد ابتدائی طور پر پہلی بار متعدد فیچر متعارف

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

ٹوئٹر کی حریف ایپلی کیشن تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد کمپنی نے ابتدائی طور پر پہلی بار متعدد فیچر متعارف کردیے ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق تھریڈز کے سافٹ ویئر انجینئر کیمرون روتھ کے مطابق اب تھریڈز میں آپ کسی بھی زبان کا ترجمہ کرسکتے ہیں، یعنی translation button کے کے فیچر میں اضافہ کیا گیا ہے۔

تھریڈز کی پوسٹ میں اگر آپ کو کسی انگریزی کے علاوہ کسی زبان کے الفاظ نہیں پڑھ سکتے تھے تو ان الفاظوں کا ترجمہ انگریزی میں کیا جائے گا۔

دیگر معمولی تبدیلیوں میں ان صارفین کے نوٹیفیکشن حاصل کرسکتے ہیں جنہیں آپ فالو نہیں کرتے، اس کا مقصد اسکرولنگ میں بہتری اور پوسٹ کے جوابات کے سیکشن سے لوگوں کو فالو کرنا ہے۔ اگر آپ کو یہ فیچر تھریڈز کی ایپ میں نظر نہیں آرہے آپ اپنی ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں۔

یہ نئے فیچر صرف آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہے، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ یہ تبدیلیاں اینڈرائیڈ پر کب آئیں گی۔

قبل ازیں انسٹاگرام کے چیف نے بتایا تھا کہ تھریڈز کے ماہرین متعدد نئے فیچرز پر کام کر رہے ہیں، جنہیں جلد پیش کردیا جائے گا۔

انسٹاگرام کے چیف کے مطابق تھریڈز پر جلد ہی ہوم فیڈ کا فیچر پیش کیا جائے گا، جسے ’تھمز اپ‘ کا نام دیا جائے گا، اسی طرح کمپنی کے ماہرین دوسرے فیچرز پر بھی کام کر رہے ہیں۔

ممکنہ طور پر ٹرینڈز اور ہیش ٹیگز کے فیچرز کو بھی تھریڈز میں اگلے 3 ماہ کے اندر پیش کردیا جائے گا، تاہم اس میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

6 جولائی کو ٹوئٹر کے مقابلے میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’تھریڈز‘ متعارف کی تھی، ایپ متعارف ہونے کے 7 گھنٹوں میں ایک کروڑ صارفین سائن اپ کر چکے تھے تاہم اب یہ تعداد تقریباً 15 کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

تاہم یہ رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ تھریڈز متعارف ہونے کے ایک ہفتے بعد صارفین کی تعداد اور ایپ استعمال کرنے کی تعداد میں کمی دیکھی گئی تھی۔