روس کے خلائی مشن لونا 25 نے چاند سے پہلا ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

چاند پر بھیجے جانے والے روس کے خلائی مشن لونا 25 نے پہلا ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا۔

جمعہ کو روانہ ہونے والا لونا 25 پانچ روز میں چاند تک پہنچے گا اور چاند کے مدار میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد چاند کی سطح پر اترے گا۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق روسی سائنسدانوں نے لونا 25 سے موصول ڈیٹا پر کام شروع کردیا۔

لونا 25 پانی کی ممکنہ موجودگی معلوم کرنے کےلیے چاند کے قطب جنوبی سے نمونے جمع کرے گا۔

بھارت کا 14 جولائی کو روانہ ہونے والا مشن چندریان 3 بھی چاند کے مدار میں موجود ہے، بھارت کا مشن چندریان 23 اگست کو چاند کے قطب جنوبی میں اُترنے کی کوشش کرے گا۔

بھارت اور روس کے خلائی مشن چاند کے قطب جنوبی پر پہلی کامیاب لینڈنگ کے لیے کوشاں ہیں۔

امریکا، چین اور روس کوئی بھی اب تک چاند کے قطب جنوبی میں کامیاب لینڈنگ نہیں کر سکا ہے۔

روس نے 47 سال بعد 11 اگست کو اپنا خلائی مشن چاند پر روانہ کیا، اس سے پہلے روس نے 1976 میں لونا 24 چاند پر بھیجا تھا جو چاند کی سطح سے 170 گرام مٹی لایا تھا۔