ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سعودی شہزادہ الولید بن طلال ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی میں سعودی شیئرز کی مالیت 1.89بلین ڈالرز ہے۔
اس حوالے سے سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹوئٹر پر اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔
جنوری 2022 تک کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب ٹوئٹر استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں 8ویں نمبر پر ہے جہاں 12 ملین افراد اسے استعمال کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ٹوئٹر میں بالواسطہ اپنا حصص برقرار رکھا ہے، ان کے تقریباً 18 ملین حصص ہیں۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔