شمالی کوریا نے جوہری صلاحیت کے حامل دو کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹیجک کروز میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جسے کامیاب تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔
شمالی کوریا کےسربراہ نے میزائل تجربوں پر اپنی ٹیم کی تعریف کی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس تجرے کا مقصد شمالی کوریا کی جنگی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کروز میزائل نے سمندر کے اوپر 2 ہزار کلو میٹر تک سفر کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربوں پر تبصرے سے گریز کیا گیا ہے تاہم محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا شمالی کوریا کی جانب سے درپیش خطرات کو دیکھتے ہوئے اپنے اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔