کیلیفورنیا: میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے ’مکمل ہولوگرافک‘ اسمارٹ گلاسز اورین متعارف کرادیے۔
میٹا باس نے تقریب رُونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز صارفین حقیقی دنیا میں ورچوئل اشیاء دیکھنے میں مدد دیں گے۔
مارک زکربرگ نے کہا کہ کمپنی اس ٹیکنالوجی پر تقریباً 10 برس سے کام کر رہی ہے۔
آگمینٹڈ ریئلٹی ہیڈ سیٹ مکمل طور پر ایک نئے قسم کا ڈسپلے آرکیٹکچر کا استعمال کرتے ہیں جو صارف کو اس حقیقی دنیا میں آنکھوں کے سامنے ورچوئل تصاویر دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔
100 گرام سے بھی کم وزن رکھنے والے گلاسز صارف کی آنکھوں کے سامنے ورچوئل اسکرین لے آتے ہیں۔
اورین میں کنٹرول کے لیے ہینڈ ٹریکنگ اور آئی ٹریکنگ کے فیچر پیش کیے گئے ہیں۔ لیکن مارک زکر برگ نے ایک ’نیورل انٹرفیس (اعصابی انٹرفیس) کا وعدہ کیا ہے جو صارف کو اپنے خیالات کی مدد سے ہیڈ سیٹ کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔