میٹا نے انسٹاگرام ایپ میں میپ فیچر کو اپ ڈیٹ کر دیا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

درحقیقت اب انسٹاگرام میپ اب گوگل میپس کو بھی کسی حد تک ٹکر دینے کے قابل ہوگیا ہے۔

انسٹاگرام میپ میں کمپنی کی جانب سے سرچز اور فلٹرز سپورٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین اس پر ریسٹورنٹس کو تلاش کرسکتے ہیں، ارگرد کے تفریحی مقامات اور دیگر جگہوں کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد انسٹاگرام میپ اب پوسٹس، اسٹوریز کا حصہ بھی بن سکے گا جبکہ اس پر صارفین کو ٹیگ کرنا ممکن ہوگا۔

انسٹاگرام میپ میں ہیش ٹیگ سرچز سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ہوم فیڈ یا اسٹوریز میں ٹیگ لوکیشنز پر کلک کرکے ان کے بارے میں جاننا ممکن ہوگا۔

صارفین ایکسپلور پیج پر کسی جگہ، شہر یا علاقے کا نام لکھ کر میپ پر اس کے نتائج دیکھ سکیں گے اور سرچز کو کلیکشن میں محفوظ بھی کیا جاسکے گا۔

یہ میٹا کی جانب سے انسٹاگرام کو ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جہاں سب کچھ ایک جگہ دستیاب ہو۔

یعنی دوستوں سے بات چیت، ای کامرس، سفر اور روزمرہ کے مختلف کام کے لیے لوگ میٹا کی اس ایپ کا رخ کریں اور گوگل میپس یا کسی اور سروس کو اوپن نہ کریں۔

حال ہی میں انسٹاگرام نے براہ راست چیٹ میں چیزوں کو خریدنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔